وزیرمملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ کی گلگت بلتستان کی آئی ٹی کی قیادت کرنے والی خاتون محترمہ سوریہ سے ملاقات

اسلام آباد(رم نیوزٰ)وزیرمملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ کی گلگت بلتستان کی آئی ٹی کی قیادت کرنے والی نوجوان خاتون محترمہ سوریہ سے ملاقات ہوئی۔ منسٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے مطابق شزہ فاطمہ خواجہ کی سوری سے ملاقات انتہائی خوش آئند تھی۔ منسٹری آف آئی ٹی کے مطابق خطے میں آئی ٹی کو آگے بڑھانے کے لیے محترمہ سوریہ کی قیادت اور وژن واقعی قابل تعریف تھی۔ پاکستان کے ڈیجیٹل منظر نامے کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے منتظر ہیں۔