زندگی میں کیا تبدیلی آئی ؟، ثانیہ مرزا نے مداحوں کو بتادیا

ممبئی(رم نیوز)ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی زندگی میں کیا تبدیلی آئی، انہوں نے تصاویر کے ذریعے مداحوں کو بتادیا ہے۔37 سالہ سابقہ کھلاڑی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں، 13.2 ملین فالوورز کی حامل ثانیہ مرزا نے حالیہ پوسٹس میں مختلف مقامات سے 5 تصاویر شیئر کی ہیں۔

بھارت کی سابق ٹینس سٹار ثانیہ مرزا صرف اپنے کھیل کے لیے ہی بلکہ اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کے لیے بھی شہرت رکھتی ہیں ان کی نئی تصاویر صارفین کی مرکزنگاہ بن گئیں۔انہوں نے اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ہمراہ سیلفی شیئر کی اور انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ مقامات تبدیل ہوتے رہتے ہیں لیکن سیلفی لینا اپنی جگہ قائم ہے۔