"پاکستان ڈیجیٹل گورننس میں مسلسل ترقی کر رہا ہے"

اسلام آباد(رم نیوز) منسٹری آف آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کاکہنا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل گورننس میں مسلسل ترقی کر رہا ہے۔

منسٹری آف آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن نے لنکڈ ان پوسٹ میں کہاکہ وزیر اعظم شہباز شریف کی دور اندیش قیادت اور شزہ فاطمہ خواجہ اور این آئی ٹی بی کی انتھک کوششوں کی بدولت پاکستان نے اقوام متحدہ کے ای گورنمنٹ ڈویلپمنٹ انڈیکس (ای جی ڈی آئی) 2024 میں 14 درجے بہتری کے ساتھ ای گورننس میں 136 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ای-گورننس اور ڈیجیٹل انوویشن میں اب ہائی ای جی ڈی آئی کیٹیگری میں ہونے پر فخر ہے ۔