اسلام آباد(رم نیوز) ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 اکتوبر مقرر کردی گئی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں انکم ٹیکس گوشواروں کی آخری تاریخ میں توسیع سے متعلق غور کیا گیا، اجلاس میں ستمبر میں جمع ہونے والے ٹیکس کے اعداد و شمار کا بھی جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں 14 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔