صبا قمر پاکستان میں یونیسیف کی سفیر مقرر

اسلام آباد(رم نیوز) یونیسف نے بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر معروف اداکارہ صبا قمر کو پاکستان میں بچوں کے حقوق کی پہلی قومی سفیر مقرر کر دیا ہے۔اس موقع پرصباقمر نے کہا کہ میرے لئے یونیسف کے مشن کا حصہ بننا بڑے اعزاز کی بات ہے، میں جہاں کہیں بھی جاؤں گی، سب بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہمارے مشترکہ عزم کی حمایت میں کام کرتی رہوں گی۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں پاکستان کے بچوں اور نوجوانوں کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کرتی ہوں تاکہ انہیں خواب دیکھنے اور خوابوں کی تعبیر کے لیے عمل پیرا ہونے کا موقع مل سکے۔