دوسرا ٹیسٹ۔۔۔۔ پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ملتان (رم نیوز) دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم کی جانب سے کامران غلام ڈیبیو کریں گے۔ملتان میں کھیلے جارہے تین میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہم پہلے بیٹنگ کریں گے، ہم پہلی اننگز میں اچھا اسکور بنانا چاہتے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا تھا جس میں 3 سپیشلسٹ سپنرز کو شامل کیا گیا ہے اور عامر جمال بطور آل راؤنڈر 11 رکنی ٹیم کا حصہ ہیں۔ انگلینڈ کی پلیئنگ الیون میں کپتان بین سٹوکس اور میٹ پوٹس کی واپسی ہوئی ہے، فاسٹ باولرز گس اٹکنسن اور کرس ووکس کو دوسرے ٹیسٹ سے آرام دے دیا گیا۔