دوسرا ٹیسٹ۔۔۔ انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ پھر لڑکھڑا گئی

ملتان(رم نیوز)دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن پھر لڑکھڑا گئی۔ پاکستان کی دو وکٹیں صرف 19 رنز پر گرگئیں۔اوپنر عبداللہ شفیق 7 رنز بناکر جب کہ کپتان شان مسعود 3 رنز بناکر پویلین لوٹے، دونوں وکٹیں انگلش بولر جیک لیچ نے حاصل کیں۔پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔اوپنر بلے باز عبداللہ شفیق ایک مرتبہ پھر ناکامی کی تصویر بنے نظر آئے۔

دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون میں 3 سپیشلسٹ سپنرز کو شامل کیا ہے اور عامر جمال بطور آل راؤنڈر 11 رکنی ٹیم کا حصہ ہیں۔ انگلینڈ کی پلیئنگ الیون میں کپتان بین سٹوکس اور میٹ پوٹس کی واپسی ہوئی ہے، فاسٹ باولرز گس اٹکنسن اور کرس ووکس کو دوسرے ٹیسٹ سے آرام دے دیا گیا۔