ملتان ٹیسٹ۔۔۔۔328پر پاکستان کے 8 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

ملتان(رم نیوز)انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان میں کھیلا جارہا ہے جہاں پاکستان کے 8 کھلاڑی آئوٹ ہوئے ہیں 328 رنزبنائے ہیں۔

ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کو محمد رضوان کی صورت میں نقصان اٹھانا پڑا جب وہ 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد اب سلمان علی آغا 31 رنز بناکر پویلین لوٹ گے ہیں۔قومی ٹیم کو آٹھواں نقصان ساجد خان کی شکل میں اٹھانا پڑا، ساجد دو رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

گزشتہ روز قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنائے تھے۔پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔