غزہ میں انسانی امداد کا معاملہ۔۔۔۔ امریکہ نے اسرائیل کو 30 دن کا الٹی میٹم دے دیا

واشنگٹن (رم نیوز) غزہ میں انسانی امداد کے معاملے میں امریکہ نے اسرائیل کو 30 دن کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو خط لکھ آگاہ کیا گیا ہے کہ 30 روز کے اندر غزہ میں انسانی امداد کی رسائی میں اضافہ کیا جائے۔امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو سخت تنبیہ پر مبنی یہ خط ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل کی جانب سے شمالی غزہ میں ایک نئی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔

اسرائیلی حکام کی جانب سے خط پر ردعمل میں کہا گیا کہ امریکہ کی جانب سے موصول ہونے والے خط کا جائزہ لیا جا رہا ہے، ہم اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہیں اور امریکی حکام سے اٹھائے گئے خدشات پر بات چیت کی جائے گی۔امریکہ کی جانب سے لکھے خط میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کو غزہ میں بدتر ہوتی ہوئی انسانی صورتحال پر تشویش ہے۔