"كلاشنكوف، ٹافیاں، تسبیح، اور اذکار کے کتابچے"،آخری وقت میں السنوار کے پاس ملنے والی اشیا کی تصاویر جاری

رفح(رم نیوز) آخری وقت میں حماس کے سربراہ یحی السنوار کے پاس ملنے والی اشیا کی تصاویر جاری کردی گئی ہیں۔ وہ غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں تل السلطان کے علاقے میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہوئے تھے۔جاری ہونے والی تصاویر میں دکھایاگیا ہے کہ ان کے پاس

اذکار کے کتابچے، تسبیح، دستی گھڑی، ٹافیاں، چپکنے والی ٹیپ کے علاوہ 1600 اسرائیلی شیکل (تقریباً 430 امریکی ڈالر) تھے۔ایک اور تصویر میں ایک کلاشکوف طرز کی مشین گن، دو میگزین، ایک فوجی بیلٹ اور دیگر فوجی سامان دکھایا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے ایک اور تصویر جاری کی جس میں ایک فلسطینی شخص ہانی حمیدان سلیمان کا پاسپورٹ دکھایا گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق وہ فلسطینی پناہ گزینوں کی امدادی ایجنسی میں بطور استاد کام کرتا ہے۔ پاسپورٹ کی میعاد 2017 میں ختم ہو چکی ہے۔یہ بات واضح ہے کہ السنوار اپنے آخری ایام بنا خوراک اور غزہ میں نقل مکانی کرنے والوں سے دور کسی جگہ پر گزار رہے تھے۔