پولیو کے مزید 4 کیسز رپورٹ

پشاور(رم نیوز)پولیو کے مزید 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق بلوچستان سے تین اور خیبرپختونخوا سے ایک بچے میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد ملک بھر میں وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد 37 تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع پشین سے ایک لڑکی، چمن اور نوشکی سے 2 لڑکے وائرس سے متاثر ہیں۔ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت سے بھی ایک لڑکی میں پولیو وائرس مثبت آیا ہے۔حکام کے مطابق رواں برس 37 میں سے بلوچستان سے 20 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے علاوہ سندھ سے 10، خیبرپختونخوا سے 5 جبکہ پنجاب اور اسلام آباد سے ایک، ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔