پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں کیڈٹس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ

راولپنڈی(رم نیوز) پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں کیڈٹس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ ہوئی۔150 ویں پی ایم اے لانگ کورس کے کیڈٹس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ ہوئی۔ آئی ایس پی آ ر کے مطابق 36 ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس کے کیڈٹس کی بھی پاسنگ آئوٹ پریڈ ہوئی۔ پی ایم اے سے عراق ، اردن ، مالدیپ، سری لنکا ، نیپال، فلسطین ، سوڈان اور یمن کے کیڈٹس نے بھی گریجویشن کیا۔

تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے کیڈٹس کو ایواڈز سے نوازا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سینئر انڈر آفیسر عبداللہ افضل کو اعزازی تلوار سے نوازا گیا۔ سینئر انڈر آفیسر بابر اللہ امان کو صدارتی گولڈ میڈل عطا کیاگیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے اوورسیز گولڈ میڈل نیپال سے کشتیج گرونگ کوعطا کیا۔