پی ٹی آئی وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچ گیا

اسلام آباد(رم نیوز) پی ٹی آئی وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچ گیا۔ پی ٹی آئی وفد میں بیرسٹر گوہر ، سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر اور علی ظفر شامل ہیں۔ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا بھی اس وفد کے ہمراہ ہیں۔پی ٹی آئی وفد نے کہاکہ اڈیالہ جیل پہنچے تو کہاگیا کہ تین لوگوں کو ملنے کی اجازت ہے۔ وفد کامزید کہنا تھا کہ یقین دہانی کے باوجود پانچ لوگوں کی ملاقات نہیں کرائی گئی۔