کراچی، سہراب گوٹھ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی

کراچی(رم نیوز) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے تین دہشتگرد گرفتارکرلیے۔حکام سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، گرفتار دہشتگردوں میں فرہاد،حاجی رحمان اور محمد صغیر شامل ہیں ۔

حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے کانسٹیبل محمد یاسین شہید جبکہ کانسٹیبل سلمان عباس زخمی ہوگیا تھا ، واقعہ کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔

حکام نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ، ملزمان نے 3 جون 2024 کو سہراب گوٹھ میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی۔