جنہوں نے ووٹ دیا انہوں نے پارٹی اوربانی پی ٹی آئی سےغداری کی، یہ جو کچھ ہوا غیرآئینی ہے: اسد قیصر

اسلام آباد (رم نیوز) تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا تھا کہ جنہوں نے ووٹ دیا انہوں نے پارٹی اوربانی پی ٹی آئی سےغداری کی، یہ جو کچھ ہوا غیرآئینی ہے۔اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جنہوں نے ووٹ دیا انہوں نے پارٹی اوربانی پی ٹی آئی سےغداری کی، یہ جو کچھ ہوا غیرآئینی ہے۔

انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کی سینیٹ میں نمائندگی کے بغیر قانون سازی کی کوئی حیثیت نہیں، قائد کی ہدایات کےمطابق احتجاجی تحریک کو مزید مؤثر بنا ئیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے قائد کی ہدایات کےمطابق آگے بڑھیں گے، اب ہماری جو اسمبلی ہوگی عوامی اسمبلی ہوگی، جو بھی ہوگاپارٹی میں مشاورت کریں گے، دیگرپارٹیوں سے بھی بات کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ جعلی اسمبلی ہے، زین قریشی نے ووٹ نہیں دیا،شاہ محمودقریشی قربانی دے رہے ہیں، عوام سے اپیل کرتا ہوں منحرف اراکین کا بائیکاٹ کریں، پارٹی پوری انکوائری کرےگی ۔