ہم مایوس نہیں ہیں، میرا لیڈر جیل میں بیٹھ کر جیت گیا:عالیہ حمزہ

لاہور(رم نیوز) پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کا کہنا ہےکہ ہم مایوس نہیں ہیں، میرا لیڈر جیل میں بیٹھ کر جیت گیا۔ عالیہ حمزہ نے لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مایوس نہیں ہیں، میرا لیڈر جیل میں بیٹھ کر جیت گیا۔

ان کاکہنا تھا کہ رات کے وقت ترمیم کر کے آئین اور قانون کو دفن کر دیا گیا۔ تحریک انصاف نے اس سارے عمل کا بائیکاٹ کیا ہے۔بانی پی ٹی آئی جیل میں 15 دن سے بجلی کے بغیر رہ رہے ہیں۔