برکس سربراہی اجلاس کا آج سے آغاز

ماسکو (رم نیوز ) 16 واں برکس سربراہی اجلاس روس کے علاقے تاتارستان میں آج سے شروع ہورہا ہے جس میں رکن ممالک کے علاوہ 32 ممالک کے وفود شرکت کریں گے۔قازن شہر میں منعقدہ اجلاس کا عنوان عالمی سطح پر مساوی ترقی اور سکیورٹی مضبوط بنانا قرار دیا گیا ہے، برکس اجلاس کا پہلا دور آج اورکل ہوگا ، اس اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس بھی شریک ہوں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ اور بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی برکس کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اجلاس کے دوسرے دور میں 38 ممالک کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے جن میں سے 32 ممالک کی جانب سے وفود بھیجنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔برازیل، روس، بھارت ، چین اور ساؤتھ افریقا (برکس) پر مشتمل اس تنظیم میں مصر، متحدہ عرب امارات، ایران، ایتھوپیا بھی شامل ہوچکے ہیں۔