وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

اسلام آباد (رم نیوز) وزیر مملکت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے ملاقات کی۔اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے مابین تعاون کو مزید مستحکم کرنے، سنٹرل ایشیاء ریجنل اکانومک کوآپریشن پروگرام ،آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے وژن کے تحت موجودہ حکومت آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر کی ترقی کے لیئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، حکومت پرائیویٹ سیکٹر کو مکمل سپورٹ فراہم کر رہی ہے، آئی ٹی برآمدات میں اضافہ کے لیئے آئی ٹی انڈسٹری کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں، پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

شزہ فاطمہ نے کہا کہ ملک میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن عمل جاری ہے، اکانومی، گورننس اور سوسائٹی کو ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں، ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن پروسسس میں اہم کردار ہے۔

اس ملاقات میں سیکرٹری آئی ٹی ضرار ہاشم خان اور سپیشل سیکرٹری آئی ٹی و ٹیلی کام ڈویژن اظفر منظور بھی موجود تھے۔