تہران (رم نیوز) اسرائیل نے ایران پر حملوں کا آغاز کر دیا ہے۔تہران ایئرپورٹ کے قریب بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، شام کے دارالحکومت دمشق میں بھی دھماکے سنے گئے۔ پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹرز کے قریب بھی دھماکے سنے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران کے قریب کرج شہر میں 5 دھماکے سنے گئے، ایران کے شہر تکریت میں بھی دھماکے سنے گئے، تہران فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آگ سے متاثرہ ایک عمارت سے 10 افراد کو نکال لیا گیا، تہران میں دھماکوں کی ایرانی میڈیا نے بھی تصدیق کر دی۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دفاعی نظام متحرک ہے کسی بھی حملے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔