نئی دہلی کے ساتھ دفاعی تعلقات مضبوط کرنا اور دونوں ممالک کی افواج کو قریب لانا چاہتے ہیں: جرمن چانسلر

برلن(رم نیوز)جرمن چانسلر اولاف شولز کاکہنا ہےکہ وہ نئی دہلی کے ساتھ دفاعی تعلقات مضبوط کرنا اور دونوں ممالک کی افواج کو قریب لانا چاہتے ہیں۔جرمن چانسلر اولاف شولز نےبھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ نئی دہلی کے ساتھ دفاعی تعلقات مضبوط کرنا اور دونوں ممالک کی افواج کو قریب لانا چاہتے ہیں۔

شولز نے کہا ہمارا مجموعی پیغام واضح ہے۔ ہمیں زیادہ تعاون کی ضرورت ہے۔ بھارت کے ساتھ ہماری بین الحکومتی مشاورت میں ہم دفاعی تعاون مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور اپنی افواج کو ساتھ لانے پر متفق ہیں۔ان کامزید کہناتھاکہ جرمنی کے روایتی طور پر بھارت کے ساتھ قریبی دفاعی تعلقات نہیں ہیں اور روس پر کئی عشروں تک انحصار کے بعد اب وہ اپنے ہتھیاروں کا مرکز تبدیل کرنے کے لیے بھارت کی کوششوں میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب مغرب چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔