راولپنڈی(رم نیوز) راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان کے خلاف دوسری اننگز میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 112 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ پاکستان کی طرف سے نعمان علی نے 6، ساجد خا ن نے چار وکٹیں حاصل کیں۔انگلینڈ کی طرف سے جیک لیچ10، ریحان احمد سات، گس ایٹکنسن10 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ انگلینڈ کے ساتویں آئوٹ ہونے و الے کھلاڑی جوروٹ تھے ، یہ وکٹ 85 رنز پر نعمان علی نے حاصل کی تھی ۔ جو روٹ نے 33 رنز بنائے تھے۔انگلینڈ کی طرف سے جیمی سمتھ نے تین، بین سٹوکس نے 3، ہیری بروک نے 26 ، جو روٹ نے 33 سکور بنائے تھے۔انگلینڈ نے پہلی اننگ میں 267 رنز بنائے تھے جس کے بعد پاکستان ٹیم نے 344 رنز بنائے تھے۔