پشاور(رم نیوز)پشاور ہائیکورٹ نے بشری بی بی کی ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے بشری بی بی کی راہداری ضمانت منظور کی ہے۔ بشری بی بی کے خلاف مقدمات کی تفصیلات کے لیے درخوست پر سماعت ہوئی۔ بشری بی بی کو 14 روز تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کاحکم دیاگیا ہے۔
وکیل نے کہاکہ چاروں صوبوں میں بشری بی بی کے خلاف مقدمات درج ہیں۔ عدالت نے اس موقع پر کہا کہ خیبر پختونخوا میں تو کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا ہوگا ۔عدالت کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے ، اینٹی کرپشن ، نیب ودیگر اداروں میں درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائے۔ عدالت کاکہنا تھا کہ بتایاجائے کا باقی صوبوں کے لیے عدالت ضمانت دے سکتی ہے۔ وکیل بشری بی بی نے کہاکہ آپ نے پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے لوگوں کو راہداری ضمانت دی ہے۔