راولپنڈی (رم نیوز)پا کستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور امن و امان کی صورتحال لمحہ فکریہ ہے،حکومت بیساکھیوں کے سہارے کھڑی ہے۔ شبلی فراز نے راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مہنگائی اور امن و امان کی صورتحال لمحہ فکریہ ہے،حکومت بیساکھیوں کے سہارے کھڑی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بیساکھیوں کے سہارے کھڑی حکومت چل تو سکتی ہے، دوڑ نہیں سکتی۔ان کاکہنا تھا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کی طرف کوئی توجہ نہیں ہے۔بلوچستان میں جو کچھ ہو رہا ہے یہ بھی سب کے سامنے ہے۔شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم ڈنڈے کے زور پر کی گئی ہے۔