اسلام آباد(رم نیوز) تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کے لیے بانی پی ٹی آئی کو نام بھجوا دیے ہیں۔ قومی اسمبلی سے عمر ایوب ، اسد قیصر ، علی محمد خان اور عامر ڈوگر کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔ سینیٹ سے شبلی فراز، محسن عزیز اور عون عباس بپی کے نام بھی تجویز کیے گئے ہیں۔بانی پی ٹی آئی دو ناموں کی حتمی منظوری دیں گے۔جوڈیشل کمیشن میں اپوزیشن کا قومی اسمبلی اور سینیٹ سے ایک ایک رکن شامل ہوگا۔