لاہور(رم نیوز) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں صنم جاوید کیخلاف 9 مئی کو مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت دیگر مقدمات کی سماعت ہوئی۔عدالت نے پی ٹی آئی کی سوشل ایکٹوسٹ صنم جاوید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔ اے ٹی سی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمہ کو دوبارہ پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔