اسلام آباد میں وال چاکنگ اور پمفلٹس کی تقسیم پر پابندی عائد

اسلام آباد(رم نیوز)اسلام آبادمیں وال چاکنگ اور پمفلٹس کی تقسیم پر پابندی عائد گئی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق خلاف ورزی کرنے پر چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈی سی اسلام آباد کی تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس بارے میں ڈی سی اسلام آباد کاکہنا ہےکہ شہر میں کسی بھی قسم کی وال چاکنگ پر پابندی عائد ہے۔