اسلام آباد(رم نیوز)ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد بینک بند کرادیے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی پولیس نے بینک ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے پر سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایس او پیز کے مطابق 50 سال سے زائد عمر کے گارڈزتعیناتی پر پابندی ہے۔ رپورٹ کے مطابق متعدد بینک نے گارڈز کم اور 50 سال سے زائد عمر کے تعینات کررکھے تھے۔ پولیس نے بینکوں کو فوری طور پر ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کا حکم دیا ہے۔