شبلی فراز نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

اسلام آباد (رم نیوز) شبلی فراز نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نےکسی بھی مقدمے میں گرفتاری سے روکنے اور مقدمات کی تفصیلات کے لیے درخواست دائر کر دی ہے۔

درخواست میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈی جی ایف آئی اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے۔شبلی فراز نے درخواست میں استدعا کی کہ کسی بھی معلوم اور نامعلوم مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے، کسی بھی مقدمے میں گرفتاری عدالت کی اجازت سے مشروط کی جائے۔ استدعا کی گئی کہ درخواست گزار کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کے لیے حفاظتی ضمانت دی جائے۔