لاہور(رم نیوز)پی ڈی ایم اے نے پنجاب بھر کی انتظامیہ کو انسداد سموگ کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق کوتاہی اور غیرذمہ داری برتنے والے افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ انتظامیہ سموگ کی روک تھام کے لیے حکومتی اقدامات پر عمل درآمد یقینی بنائے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق فصلوں کی باقیات وکوڑا کرکٹ چلانے پر مقدمہ درج ہوگا۔
ان کامزید کہنا ہےکہ فصلوں کی باقیات جلانے پر پابندی ہے ،کسانوں کو ایجوکیٹ کیا جائے۔ ادارے اور عوام مل کر سموگ کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ عوام ماحولیاتی آلودگی کے خلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دیں۔انہوں نے مزید کہاکہ سموگ ایمرجنسی نافذ ہے، حکومت قانون توڑنے پر سختی سے نمٹے گی۔ سالڈ ویسٹ ، ٹائرز ، پلاسٹک ، پولی تھین بیگ، ربڑ اور چمڑا جلانے پر پابندی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور انڈسٹریل یونٹس کے خلاف سخت کریک ڈائون کیاجائے۔