"آلودگی کا باعث بنانے والی فیکٹریوں کو گرایا جائے"۔۔۔لاہور ہائیکورٹ کا حکم

لاہور(رم نیوز) عدالت نے سموگ کے حوالے سے بڑا حکم سنایا ہے۔ فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف ایکشن تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کے لئے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر تحریری حکم جاری کیا ہے۔

عدالت نے سموگ کے تدارک کیلئے بڑا حکم دیتے ہوئے فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف ایکشن تیز کرنے کی ہدایت کر دی اور ریمارکس دیئے کہ آلودگی کا باعث بنانے والی فیکٹریوں کو گرایا جائے۔

عدالتی حکم میں کہا گیا کہ سرگودھا میں فیکٹریوں کی آلودگی کو مانیٹرنگ کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔تحریری حکم میں عدالت نے محکمہ سکولز سے بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کیلئے بسیں دینے کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے ۔