امریکی صدارتی انتخابات۔۔۔کس ریاست کو "مسٹ ون" یعنی سب سے لازمی کہا جا رہا ہے؟

واشنگٹن(رم نیوز) امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے لیے ریاست پنسلوینیا اہمیت کی حامل ہے۔

پنسلوینیا کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ امریکہ کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے امیدوار ڈیموکریٹک پارٹی کی کاملا ہیرس اور ان کے مدمقابل ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران سب سے زیادہ جلسے اسی ریاست میں کیے ہیں۔

امریکہ کے صدارتی انتخاب میں سات ریاستوں کو کسی بھی امیدوار کی جیت کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے اور ان ساتوں ریاستوں میں شامل ریاست پنسلوینیا ممکنہ طور پر وہ واحد ریاست ہو گی جو کسی بھی امیدوار کی کامیابی کا فیصلہ کرے گی۔ اس لیے اس ریاست کو ان امیدواروں کے لیے "مسٹ ون" یعنی سب سے لازمی کہا جا رہا ہے۔