کراچی(رم نیوز)کراچی والوں پر "بجلی" گرادی گئی۔ کراچی کے شہریوں لیے بجلی 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
کے الیکٹرک صارفین سے وصولی جنوری کے بلوں میں کی جائے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹ اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت مہنگے کیے گئے ہیں۔