ہم ایک تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں ، یہ بہت بڑی سیاسی جیت ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (رم نیوز) امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ہم ایک تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں ، یہ بہت بڑی سیاسی جیت ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی الیکشن جیتنے کے بعد قوم سے پہلے خطاب میں کہا کہ ہم ایک تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں ، یہ بہت بڑی سیاسی جیت ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ایک بار پھر منتخب کرنے پر عوام کا شکریہ ۔امریکہ کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے،ہم بہتر کریں گے۔مجھے 315 الیکٹوریل ووٹ سے جیتنے کی امید تھی۔ امریکی عوام نے مجھے ایک بار پھر غیر معمولی مینڈیٹ دیا۔ یہ بہت بڑی سیاسی جیت ہے۔