اسرائیلی وزیردفاع کی برطرفی نیتن یاہو کو مہنگی پڑ گئی۔۔۔ شہروں میں مظاہرے پھوٹ پڑے

تل ابیب(رم نیوز) اسرائیلی وزیردفاع کی برطرفی نیتن یاہو کو مہنگی پڑ گئی کئی شہروں میں مظاہرے پھوٹ پڑے۔اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے وزیر دفاع یواف گیلانٹ کی برطرفی کے خلاف اسرائیل کے مختلف شہروں میں مظاہرے پھوٹ پڑے۔اسرائیلی پولیس نے احتجاج کے دوران مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا، جبکہ 40 اسرائیلیوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔یواف گیلانٹ کی برطرفی کے خلاف تل ابیب، نہاریہ، حیفا اور مقبوضہ بیت المقدس سمیت مختلف شہروں میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق، مظاہرین نے وزیراعظم کے خلاف سخت نعرے بازی کی، اور ہزاروں مظاہرین نے سڑکیں بلاک کر کے جلاؤ گھیراؤ بھی کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہیں خطرہ ایران یا حزب اللہ سے نہیں، بلکہ اپنی حکومت سے ہے۔