سری نگر(رم نیوز) آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں قرارداد منظور کرلی گئی۔ مقبوضہ جموں وکشمیر اسمبلی میں آرٹیکل 370 کی بحالی کے لیے قرارداد منظور کرلی گئی۔ یہ قرارداد نائب وزیرا علی اور نیشنل کانفرنس کےرہنما سریندر سنگھ نے پیش کی۔ اس بارے میں سپیکر مقبوضہ جموں وکشمیر اسمبلی عبدالرحیم راٹھور نے ارکان سے رائے طلب کی۔ اسمبلی میں موجود بی جے پی ارکان کی جانب سے قرارداد پیش ہونے کی مخالفت کی گئی۔