ایڈیلیڈ(رم نیوز)دوسرے ون ڈے میچ میں شاہینوں نے عمدہ پرفارمنس دی، آسٹریلیا کی ٹیم 163 رنز بنا کر پویلین لوٹی۔ پاکستان کو 164 رنز کا ہدف ملا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ایڈیلیڈ اوول گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے جہاں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔
آسٹریلیا کی طرف سے میتھیو شارٹ19، جیک فراسٹر مک گرک13، سٹیون سمتھ35، ، جوش انگلس18، مارنس لبھوشن 6 ، رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ ایرون ہارڈی 14، گلین میکسویل16، پیٹ کمنز 13، ایڈم زمپا ،18 رنز بناسکے۔ جوش ہیزل وڈ نے دو سکور بنائے۔ پاکستان کی طرف سے بائولنگ کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے تین ، نسیم شاہ نے ایک ، محمد حسنین نے ایک ، حارث رئوف نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔