ایڈیلیڈ(رم نیوز)پاکستان نے آسٹریلیا کو دوسرےون ڈے میں نو وکٹوں سے شکست دے دی ۔ دوسرے ون ڈے میچ میں شاہینوں نے عمدہ پرفارمنس دی۔پاکستان نے 27 اوروں میں 164 رنز کا ٹارگٹ پورا کرلیا۔پاکستان نے سیریز ایک ایک سے برابر کردی ہے۔ اگلا ون ڈے فیصلہ کن ہوگا۔ پاکستان کی طرف سے بیٹنگ کا آغاز کرتے ہوئے صائم ایوب نے 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ عبداللہ شفیق نے64 رنز بنائے ۔ بابر اعظم نے 15رنز بنائے ۔آسٹریلیا کی طرف سے ایڈم زمپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
آسٹریلیا کی ٹیم 163 رنز بنا کر پویلین لوٹی تھی ۔ پاکستان کو 164 رنز کا ہدف ملا تھا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ایڈیلیڈ اوول گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔ قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔آسٹریلیا کی طرف سے میتھیو شارٹ19، جیک فراسٹر مک گرک13، سٹیون سمتھ35، ، جوش انگلس18، مارنس لبھوشن 6 ، رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ ایرون ہارڈی 14، گلین میکسویل16، پیٹ کمنز 13، ایڈم زمپا ،18 رنز بناسکے۔ جوش ہیزل وڈ نے دو سکور بنائے۔ پاکستان کی طرف سے بائولنگ کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے تین ، نسیم شاہ نے ایک ، محمد حسنین نے ایک ، حارث رئوف نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔