آئین اور قانون کے مطابق حقوق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہمیں چھبیسویں آئینی ترمیم قبول نہیں ہے:اسد قیصر

صوابی(رم نیوز) پی ٹی آئی رہنما اسدقیصر کاکہنا ہےکہ آئین اور قانون کے مطابق حقوق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ہمیں چھبیسویں آئینی ترمیم قبول نہیں ہے۔اسدقیصرنے صوابی جلسے سے خطاب میں کہاکہ آئین اور قانون کے مطابق حقوق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ہمیں چھبیسویں آئینی ترمیم قبول نہیں ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے عدلیہ اور پارلیمنٹ کومفلوج کردیا، قوم کوحکومت کے خلاف نکلنا ہوگا، تحریک میں سب کو بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دینا ہوگا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ فاٹا کے ساتھ جو وعدے کیے گئے وہ پورے نہیں ہوئے، ہمارے بقایاجات اور فاٹا کے فنڈز نہیں دیے جارہے۔