حکومت پنجاب کا مصنوعی بارش کا تجربہ کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی(رم نیوز) حکومت پنجاب نے صوبے میں سموگ کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر راولپنڈی میں مصنوعی بارش کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے مصنوعی بارش کا تجربہ راولپنڈی میں کرنے کا فیصلہ کرلیا، بادلوں کی ممکنہ موجودگی میں مصنوعی بارش کا فیصلہ کیا جائے گا۔صوبائی حکومت کے اس فیصلے کے بعد محکمہ ماحولیات سمیت متعلقہ ادارے راولپنڈی پہنچ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت متعدد شہروں میں سموگ کی وجہ سے صورت حال بہت خراب ہے اور لاہور دنیا میں آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔