ریاض (رم نیوز) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مشترکہ عرب اسلامک سمٹ آج ہوگا۔
سعودی عرب، اردن، مصر، قطر، ترکی، انڈونیشیا، نائیجیریا اور فلسطین کے وزرائے خارجہ عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل کے ساتھ مل کر غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے اور دیرپا اور جامع امن کے حصول کے لیے فوری بین الاقوامی اقدامات شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی خبر رساں ادارے کا بتانا ہے کہ اسرائیل کی فلسطینی اور لبنانی علاقوں میں بڑھتی ہوئی جارحیت نے عرب اور اسلامی رہنماؤں کو فوری اقدامات کرنے پر مجبور کر دیا ہے، یہ غیر معمولی سربراہی اجلاس سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے بلایا گیا ہے، جس میں شرکت کے لیے دیگر رہنماؤں سمیت پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف بھی ریاض پہنچ گئے ہیں۔