موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

کراچی(رم نیوز)کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔شہریوں کو موسم کی صورتحال کے پیش نظر احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجۂ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔