"اس وقت کوئی آئینی بینچ نہیں تو یہ جو غیر آئینی بینچ بیٹھا ہے اس کا کیاکرناہے"؟۔۔۔۔سپریم کورٹ میں ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران آئینی بینچ کا تذکرہ

اسلام آباد(رم نیوز)سپریم کورٹ میں ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران آئینی بینچ کا تذکرہ ہوا۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی ۔

جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ یہ کیس آئینی بینچ سنے گا ہم ریگولر بیچ سن رہے ہیں۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ اس وقت کوئی آئینی بینچ نہیں تو یہ جو غیر آئینی بینچ بیٹھا ہے اس کا کیاکرناہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اگر ہم کیس کا فیصلہ کربھی دیتے ہیں توکیا ہوگا۔ مطلب جب تک آئینی بینچ نہیں بیٹھتا آئینی مقدمات نہیں سنے جائیں گے۔

ہم کیس کو سن بھی لیں تو کوئی ہمیں پوچھ نہیں سکتا۔جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ اب بار یہ سوال سامنے آرہا ہے کہ کیس ریگولر بینچ سنے گا یا آئینی بینچ ۔