سعودیہ(رم نیوز)سعودی عرب مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کی حدود حطیم میں نوافل کی ادائیگی کیلئے اوقات مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حطیم میں خواتین کیلئے اوقات رات 8 سے صبح 2 بجے تک مختص کیے گئے ہیں جبکہ مرد حضرات کیلئے اوقات صبح 8 سے 11 بجے تک ہوں گے۔
انتظامیہ کے مطابق داخلہ مغربی دروازے سے اور اجازت کا دورانیہ 10 منٹ رہے گا، حطیم میں نفل ادائیگی اوقات کا مقصد رش کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنا ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب میں حرمین شریفین کی انتظامیہ نے زائرین کے سامان کی حفاظت کے لیے ’لاکرز‘ پروگرام کے نئے منصوبے کو عملی شکل دینے کے لیے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔حرمین اتھارٹی کے مطابق لاکرز پروگرام کا مقصد مملکت کے ویژن 2030 کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے مثالی خدمات زائرین تک منتقل کرنا ہے۔