نیوزی لینڈ میں خالصتان کی آزادی کیلئے ریفرنڈم۔۔۔۔ ووٹنگ کا عمل مکمل

آکلینڈ(رم نیوز) نیوزی لینڈکے شہر آکلینڈ میں خالصتان کی آزادی کیلئے منعقد ریفرنڈم میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا، ہزاروں افرادنے ووٹ کاسٹ کیا۔ووٹنگ کا عمل شروع ہونے سے پہلے ہی لوگوں کی طویل قطاریں لگ گئیں تھی جس کے سبب ریفرنڈم کے مقررہ وقت میں ایک گھنٹے کا اضافہ کرنا پڑا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق ووٹ ڈالنےکیلئے آئے افراد نے بھارت کیخلاف نعرے بازی بھی کی جبکہ ووٹنگ کیلئے لوگ پرجوش نظر آئے۔

رپورٹ کے مطابق ریفرنڈم میں 37 ہزار سے زائد افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا، ووٹ ڈالنے کیلئے آئے افراد کو چار چار گھنٹے انتظار کرنا پڑا۔اس کے علاوہ شرکا سے سکھ فار جسٹس کے کونسل جنرل گرپتونت سنگھ پنوں نے ویڈیو لنک سےخطاب بھی کیا۔