وی پی این رجسٹریشن کا طریقہ کار متعارف

اسلام آباد(رم نیوز)پی ٹی اے نے اعلان کیا ہے کہ مختلف بزنسز اور فری لانسرز کے لیے وی پی این رجسٹریشن کا عمل متعارف کیا گیا ہے۔ ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹر کاکہنا ہے کہ ادارے جیسے سافٹ ویئر ہاؤسز، کال سینٹرز، بینک، سفارت خانے اور فری لانسرز پی ٹی اے کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے اپنے وی پی این کو آن لائن رجسٹر کر سکتے ہیں۔

یہ پیشرفت وزارت داخلہ کی جانب سے پی ٹی اے کو غیر قانونی وی پی اینز بلاک کرنے کے لیے لکھے گئے خط کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے جس میں قومی سلامتی اور معاشرتی اخلاقیات سے جُڑے مسائل کو اجاگر کیا گیا تھا۔

وزارت کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن میں یہ بھی درج تھا کہ دہشتگردوں میں بھی وی پی این کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے۔