منی پور میں پرتشدد واقعات۔۔۔ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند۔۔۔کرفیو نافذ

نئی دہلی(رم نیوز) بھارتی ریاست منی پور میں نسل پرستانہ فسادات سے متاثرہ علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی ۔ غیرمعینہ معدت کے لیے کرفیو بھی نافذ کر دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق منی پور کے دارالحکومت امفال میں گزشتہ روز بڑی تعداد میں مظاہرین اکھٹے ہوئے اور اراکین اسمبلی سے ملنے کا مطالبہ کیا۔

پولیس اہلکار کے مطابق مظاہرین نے مطالبات کو نظرانداز کیے جانے پر اراکین اسمبلی کے گھروں پر دھاوا بول دیا۔ گاڑیوں کو آگ لگا دی اور املاک کو نقصان پہنچایا۔سیکیورٹی حکام اور سیاستدانوں کے مطابق ہجوم نے کم از کم 9 ارکان اسمبلی کے گھروں کا گھیراؤ کیا۔ جبکہ 4 گھروں میں توڑ پھوڑ کی۔واضح رہے کہ بھارتی ریاست منی پور میں سرکاری گرانٹس اور تعلیم اور نوکریں میں کوٹے کے معاملے پر گزشتہ سال مئی میں نسل پرستانہ فسادات پھوٹ پڑے تھے۔ جس میں کم از کم 250 افراد ہلاک ہوئے اور 60 ہزار کو ریاست سے نقل مکانی کرنا پڑی ہے۔