حفیہ(رم نیوز) وزیراعظم نیتن یاہو کے گھر پر ایک ماہ میں دوسری بار حملہ کیا گیا تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی حفیہ کے جنوب میں واقع رہائشگا قیصریہ پر دو فلیش بم پھینکے گئے جو ان کے گھر کے صحن میں گرے۔
حملے کے وقت نیتن یاہو اور ان کا خاندان گھر پر موجود نہیں تھا،واقعہ کے بعد اسرائیل کی اسپیشل پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور تحقیقات کی جا رہی ہیں۔