سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا ہے؟

کراچی(رم نیوز) کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا، اور 100 انڈیکس میں 444 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے انڈیکس 96 ہزار 345 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ نے 100 انڈیکس کی نئی بلند ترین سطح 96 ہزار 36 پوائنٹس کو عبور کیا تھا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز دیکھنے کو ملا تھا۔