لاہور(رم نیوز) چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان ہے، کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اپنے موقف پر ڈٹا ہوا ہے اور ہائی برڈ ماڈل کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں۔ اس تنازعے کی وجہ سے شیڈول کے اعلان میں پیش رفت نہیں ہو پا رہی۔
ذرائع کے مطابق، اگر سٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو شیڈول کا اعلان ایک یا دو روز میں ممکن ہو سکتا ہے۔ سٹیک ہولڈرز ایونٹ کے انعقاد کے حق میں ہیں اور شیڈول کے مطابق باہمی اتفاق پر زور دے رہے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی سی سی کے جے شاہ شیڈول کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے سے پہلے اس پر کام کر رہے ہیں۔