اسلام آباد(رم نیوز)فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی۔ ممبرنثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے سمارت کی۔ فواد چودھری نے کہاکہ میں نے دونوں کیسز میں معافی جمع کرائی ہے۔ ممبر الیکشن کمیشن نے کہاکہ آج تو چارج فریم ہے۔
فواد چودھری نے استدعا کی کہ سر معافی تلافی کردیں۔ ممبر الیکشن کمیشن نے کہاکہ آپ باہر جاکر وہی بات کرتے ہیں یااب فرق پڑگیا ہے۔ اس کیس میں گواہ آئے ہیں وہ اپنی حاضری تو لگائیں۔ ڈی جی پیمرا الیکشن کمیشن کے رو برو پیش ہوئے۔ ممبر الیکشن کمیشن نے استفسار کیا کہ ڈی جی پیمرا تیار ہیں۔فواد چودھری نے کہا کہ آپ دوسروں کی باتیں بھول جاتے ہیں، میری یادرکھتے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کردی۔